حکومت 7 روز میں مطالبات پر جواب دے ورنہ چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کو تحریری مطالبات دے دیے ہیں، اب اگر 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ ہی نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس کا بیک گراؤنڈ لندن میں حسن نواز کی پراپرٹی سے جڑا ہے، یہ پراپرٹی اس وقت خریدی گئی جب نواز شریف وزیراعظم تھے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: عمران خان نے نئی شرط عائد کردی

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ القادر کیس میں نیب کو پوچھنا چاہیے تھا کہ یہ جائیداد کس پیسے سے خریدی گئی، لیکن اس معاملے کو سائیڈ پر کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک ریاض اور ان کے خاندان نے حسن نواز سے ون ہائیڈ پراپرٹی خریدی اور اس کو آگے بیچ دیا۔ بد قسمتی سے عدالت کے ذریعے سیاست کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو مشورہ ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں، آئین کو روندنے کا نقصان پارلیمنٹ کو بھی ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ حصہ نہیں، محمد علی درانی

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ تو سپریم کورٹ سے ہونا ہے، یہ چاہے آئینی بینچ یا ریگولر بینچ کرے یہ ہونا ہے، یہ نئی قسم کا کیس ہے اس میں توقعات تو کچھ بھی کی جا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی