سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے غیرمعمولی ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران سیاسی امور، پارٹی معاملات اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، اور اس دوران خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو 8 فروری کو پشاور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں ملاقات ختم ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا میں پارٹی کے صدارتی عہدے سے ہٹادیا
ترجمان وزیراعلیٰ فراز احمد مغل کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور گورننس کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔