پی ٹی آئی قیادت میں تبدیلی، بشریٰ بی بی کا کیا کردار ہے؟

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر کی تعیناتی کے بعد علی امین گنڈاپور کے کیمپ میں اضطراب اور بے چینی پائی جارہی ہے۔

وی نیوز کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی پر پارٹی کے اندر سے سوالات تو اٹھائے جارہے تھے لیکن بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد پارٹی کے بیشتر رہنماؤں نے بشریٰ بی بی کے سامنے بھی وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا معاملہ، عمر ایوب کھل کر سامنے آگئے

ذرائع نے بتایا کہ 24 نومبر کے مارچ سے قبل ہی وزیراعلیٰ علی امین اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے تھے تاہم 26 نومبر کے بعد بشریٰ بی بی نے علی امین گنڈاپور سے متعلق متعدد رہنماؤں سے فرداً فرداً بریفنگ لی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم عہدیداران، کابینہ ارکان اور صوبے میں پارٹی کے نظریاتی کارکنان سے صوبے میں گورننس اور وزیراعلیٰ سے متعلق بریفنگ لی۔ ان بریفنگز کے دوران اکثر رہنماؤں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ صوبے میں عمران خان کا وفادار کون ہے؟ خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن سے متعلق اٹھنے والی آوازوں کی کتنی صداقت ہے؟

مزید پڑھیں: عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی غیرمعمولی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے 26 نومبر کے بعد ہونے والی ملاقات میں باہر کی تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور صوبے کی گورننس سے متعلق رپورٹ دی۔ عمران خان نے صوبائی صدارت کا عہدہ لینے سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے صوبے میں گورننس کو بہتر بنانے کی ہدایات کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین سے صوبے میں مبینہ کرپشن کی بازگشت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور زیرو ٹالرینس ہے۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو گورننس بہتر بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے اہم ٹاسک بھی سونپے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے