کیا چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی؟

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز آئندہ ماہ 19 فروری کو کراچی سے ہوگا، جس کے لیے گراؤنڈز کی تزئین و آرائش اور دیگر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

پاکستانی شائقین چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ تاہم، اب خبریں آئی ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے آئی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا چیمیئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز نہیں ہوں گے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایونٹ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کی تاخیر سے پاکستان آمد کے باعث چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔

ٹیموں کی جانب سے آئی سی سی کو فراہم کیے گئے سفری شیڈول کے مطابق، انگلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک روز پہلے یعنی 18 فروی جبکہ آسٹریلین ٹیم 19 فروری کو لاہور پہنچے گی۔ اس کے علاوہ انڈین ٹیم کے کپتان بھی افتتاحی تقریب کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کا نیا پرومو جاری، پاکستان اور بھارت کے کونسے کھلاڑی شامل؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے طور پر افتتاحی تقریب منعقد کرنے پر غور کررہا ہے۔ تاہم، آئی سی سی کو اس صورتحال سے فائدہ ہوگا کیونکہ انڈین ٹیم کے کپتان کے پاکستان نہ آنے پر آئی سی سی پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔

واضح رہے،  پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے لیے وارم اپ میچز کھیلے جانے کے امکانات بھی انتہائی کم ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ تقریباً تمام ٹیمیں پہلے سے شیڈول ایونٹس میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی میں دوملکی سیریز میں مصروف ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی سینئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں