پشاور ہائیکورٹ: خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواست پر فیصلہ 4 مئی کو متوقع

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

اسپیکرمشتاق غنی کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے موقف اپنایا کہ 17 اپریل کو صوبائی نگران حکومت کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ آئین کے مطابق نگران کی مدت ختم ہوگئی ہے ابھی تک الیکشن تاریخ بھی نہیں دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کرنے پربیرسٹر گوہر خان بولے کہ الیکشن کا معاملہ ہے لہٰذا جلد تاریخ دی جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل عامرجاوید کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے جواب تیار ہے۔ تاریخ گورنر اور الیکشن کمیشن نے دینی ہے۔ گورنر کو بھی نوٹس جاری کیا جائے۔

جسٹس محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پرالیکشن کمیشن اپنا جواب جمع کرائے۔ کسی قسم کا مزید التوا دیے بغیراس کیس کو سنیں گے۔ چار مئی کو اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

ان ریمارکس کے ساتھ پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے