طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار مری میں برفباری شروع ہوگئی ہے۔
مری میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ملکہ کوہسار میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، دوسری جانب سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے مری کا رخ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے
مری کے مقامی شہری بھی برفباری کو دیکھ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور برفباری کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کررہے ہیں، محکمہ موسمیات نے مری میں برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے جاری رہنے کا امکان کیا ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں طویل انتظار کے بعد ہلکی برفباری شروع ہوگئی ،یہ منظر اس سال کچھ خاص ہےکیونکہ دنیا بھر میں موسمی تبدیلیوں کے باعث موسم اپنے معمولات سے ہٹ چکا ہے۔ قدرت کا یہ حسین نظارہ ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ماحول کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ #موسمیاتی_تبدیلی pic.twitter.com/TtBVp7jLxm
— WAQAR SATTI 🇵🇰 (@waqarsatti) January 31, 2025
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: برفباری میں سیاحوں کا اولین ترجیحی مقام
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتے کے روز مطلع جزوی ابرآلود جبکہ شام یا رات کو ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
اس دوران دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، بونیر اور سوات میں چند مقامات پر بارش اور پہا ڑو ں پر بھی ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔