جسمانی توانائی کی سطح بڑھانے کے قدرتی طریقے

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دن بھر مسلسل کام کرنے والے افراد کے لیے توانا رہنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ انرجی یا توانائی کے بغیر روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دینا مشکل ہو جاتا ہے۔

دن بھر مسلسل کام کرنے کی وجہ سے توانائی کی سطح میں اتار چڑھاؤ رونما ہوسکتا ہے۔ اس نوعیت کی غیر متوقع صورتحال سے بچنے کے لیے کچھ ایسے قدرتی طریقے موجود ہیں جن کی مدد سے توانائی کی سطح کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

1۔ بھرپور نیند لینا

دن بھر توانا رہنے کے لیے نیند کا پورا ہونا بہت ضروری ہے۔ 7 سے 9 گھنٹوں کے دورانیہ کی نیند لینا ضروری ہے۔

سونے سے قبل کیفین، الکحل اور الیکٹرونک آلات سے پرہیز نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

2۔ متوازن غذا کا استعمال

خوراک کام کے دوران ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس ضمن میں پروٹین، پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس اورصحت مند چکنائیوں سے بھرپور غذائیں کھانے سے توانائی کی سطح بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

میوے، پھل، سبزیاں اور اناج جیسی غذائیں توانائی کی سطح بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔

3۔ ہائیڈریٹ رہنا

جسم میں پانی کی کمی سے تھکاوٹ اور توانائی کی سطح کم ہوجانے کا احتما رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دن میں کافی مقدار میں پانی پینے سے جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے اور توانائی کی سطح برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

خواتین کو دن میں کم از کم 2.7 لیٹر جبکہ مردوں کو 3.7 لیٹر پانی پینا چاہیے۔

4۔ ورزش

قدرتی طور پرتوانائی کی سطح بڑھانے کے لیے ورزش ایک بہترین طریقہ ہے۔

ورزش سے ہمارے جسم میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔ اسی طرح ورزشوں کے ذریعہ دماغ اور پٹھوں میں آکسیجن کے مناسب بہاؤ میں اضافہ بھی ہمیں صحتمند رکھنے میں مدرگار ۔

روزانہ کم سے کم 30منٹ تک چہل قدمی سے یا سائیکل چلانے جیسی سرگرمیوں میں مشغول رہنے سے تھکاوٹ میں کمی اور توانائی کی سطح بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

5۔ تناؤ میں کمی لائیں

تناؤ تھکاوٹ اور توانائی کی سطح کے کم ہونے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ دائمی تناؤ کورٹیسول کی سطح کو بڑھاتا ہے جو توانائی کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے۔

تناؤ کو کم کرنے کے لیے یوگا، مراقبہ یا گہری سانسوں کی ورزش کرنے سے مدد لی جاسکتی ہے۔

6۔ کام کے دوران وقفہ لینا

دن بھر کے مسلسل کام کے دوران مختصر وقفے لینے سے تھکاوٹ کم کرنے اور توانائی کی سطح کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کام سے وقفے کے دوران مختلف طرح کی سرگرمیاں اپنائی جا سکتیں ہیں جیسے چہل قدمی، اسٹریچنگ یا کوئی کتاب پڑھنا ۔

7۔ وٹامنز اور معدنیات کے سپلیمنٹس

بعض وٹامنز اور معدنیات جیسے میگنیشیم، وٹامن B12 اور آئرن توانائی کی پیداوار کے لیے ضروری ہیں۔ان کی کمی تھکاوٹ اور توانائی کی سطح میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟