پی ٹی آئی دور حکومت میں 600 افراد کو 4 ارب ڈالرز بلاسودی قرض دیے گئے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے دورِحکومت میں 4 ارب ڈالرز 600 افراد کوبلا سودی قرض دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نورعالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس میں برجیس طاہرنے کہا کہ سابق حکومت نے 600 لوگوں کو4 ارب ڈالرزکا سستا قرض دیا۔ جس کی فہرست ابھی تک کمیٹی کو فراہم نہیں کی گئی۔‘

برجیس طاہرکے مطابق صفر شرح سود پر 4 ارب ڈالر 160 روپے ایکسچینج ریٹ پر دیے گئے۔ ڈالر280 روپے پر پہنچ چکا اور یہ ملکی معیشت کے 900 ارب سے زائد بنتے ہیں۔‘

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ اس ضمن میں ساری متعلقہ معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دستاویزات فراہم نہ کی گئیں تو وزرات خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔‘

 ’ایف آئی اے ان افراد کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرے، پارلیمنٹ کو معلومات فراہم نہ کرنے پر افسروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔‘

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف آئی اے سے عید کے بعد صفر فیصد شرح سود پر قرض حاصل کرنے والوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے 600 افراد کے گھر، بینک بیلنس اور جائیدادیں بھی تحویل میں لینے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین کمیٹی کے مطابق سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین 4 ارب ڈالرز سستا قرض لوگوں کو فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟