حارث رؤف ٹی 20 بولنگ کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب

جمعرات 20 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے پاس ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع ہے۔

پاکستان کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی پانچ میچز کی سیریز میں ایک اہم ریکارڈ کو توڑنے کے دہانے پر ہیں۔

حارث رؤف کے پاس اب ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر کو پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑنے کا بہترین موقع ہے۔

ٹی 20 سیریز میں جیسن ہولڈر نے 2021 میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں ریکارڈ 15 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ حارث راؤف نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے 3 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ حارث راؤف کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید چھ وکٹیں لینے کی ضرورت ہے۔

پیر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے تیسرا میچ جیت کر میزبان ٹیم کی برتری کو 2-1 سے کم کرنے میں کامیاب ہوتی تھی جبکہ پاکستان پہلے دو میچز جیت کر پانچ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر چکا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج جعمرات کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم