قصور: وین نالے میں جا گری، 8 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع قصور میں رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ 2023: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گوجرانولہ سے گرفتار

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، جبکہ جاں بحق افراد میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں، جنہیں شادی میں ناچ گانے کے لیے بلوایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp