’ستھرا پنجاب‘ نئے اور صحت مند پنجاب کی بنیاد ہے، مریم نواز

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ صفائی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ’ستھرا پنجاب‘ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا بڑا منصوبہ ہے، جس کے تحت پہلی مرتبہ شہروں کے ساتھ 25 ہزار گاؤں کی صفائی کا منظم پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلی محلوں کی صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم صفائی برقرار رکھنا شہریوں کا فرض ہے۔ پنجاب کی سڑکوں اور گلی محلوں میں سیف سٹی کیمروں سے بھی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ مریم نواز برہم

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول بیماریوں سے بچاؤ اور بہتر معیارِ زندگی کی ضمانت ہے، پنجاب کو صاف، سرسبز اور عوام کو صحت مند بنانا اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ کوڑا مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں، پلاسٹک کا استعمال ترک کریں اور گھروں، گلیوں اور محلوں کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp