خیبرپختونخوا: مستحق خاندانوں کے لیے رمضان اور عید پیکیج منظور

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے کے مستحق خاندانوں کے لیے رمضان اور عید پیکیج کی منظوری دی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے کے 10 لاکھ غریب خاندانوں کے لیے رمضان اورعید پیکیج کے لیے فنڈ کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بعد علی امین گنڈاپور نے بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ غربا، یتیموں اور ٹرانسجنڈرز کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے، دہشتگردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے۔

غریب معزور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے‘

علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غریب معزور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے اور صوبے کے تمام ٹرانسجنڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکج کی تقسیم  15 رمضان سے پہلے مکمل کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی کا تخمینہ 48 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا کابینہ کو بریفنگ

انہوں نے کہا کہ تنخواہیں اور پنشن رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل 25 فروری کو ادا کی جائیں۔

ایبٹ آباد پبلک اسکول کے یتیم طلبا کے لیے فنڈز کی منظوری

اجلاس میں ایبٹ آباد پبلک اسکول میں زیرِ تعلیم 15 یتیم طلبا کے لیے 4.920 ملین روپے کی سالانہ گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

کیڈٹ کالج سوات فیز-III کے لیے فنڈز کی منظوری

صوبائی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے کیڈٹ کالج سوات فیز-III پروجیکٹ کے لیے زمین کی لاگت میں اضافے کے تحت فنڈز کی منظوری بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ نے کون سے اہم فیصلے کیے ہیں؟

اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے گرانٹ کی منظوری

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 3 ہزار 687 اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے 1028.673 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری اور بس اڈوں کی بہتر انسپکشن کے لیے موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم کرنے کی منظوری بھی صوبائی کابینہ نے دی ہے۔

بی ایس نرسنگ گریجویٹس کے لیے انٹرنشپ

بی ایس نرسنگ گریجویٹس کے لیے ماہانہ 31 ہزار روپے انٹرنشپ اور

سائنس، ٹیکنالوجی و آئی ٹی کے لیے خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں ترامیم بھی منظور کی گئی ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے لیے بھی صوبائی کابینہ نے گرانٹ کی منظوری دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این ایف سی ایوارڈ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی گلگت بلتستان کے عوام کے جائز مطالبات، پیشرفت ہونی چاہیے، طارق چوہدری

ترکیہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعاون کے معاہدے پر دستخط متوقع

کیا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت بجٹ منظور کرا سکتی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کیا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت بجٹ منظور کرا سکتی ہے؟

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے