وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کے لیے پر عزم ہے۔

مقامی سطح پر قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ سپن وام ون کنویں سے ابتدائی طور پر 1 کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی جبکہ 20 بیرل خام تیل بھی نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے

سپن وام ون کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا، گیس و تیل کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیز کی جانب سے کی گئی۔ ماڑی انرجیز کے مطابق ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے، بطور آپریٹر کمپنی وزیرستان بلاک میں 55 فیصد شیئرز ہولڈر ہے جبکہ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔

ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کے لیے پر عزم ہے۔کمپنی نے تعاون پر قومی سلامتی اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘