رمضان سے پہلے پیٹرول پرائس میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں رمضان المبارک سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟

یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے سے لے کر ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں اور شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے باعث ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں شرح مبادلہ میں کمی ہے۔ تاہم  گزشتہ 10 دنوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمتیں نسبتاً مستحکم رہی ہیں۔

مزید پڑھیے: عام آدمی کو سستا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کی حکمت عملی تیار

فی الحال پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 256.13 فی لیٹر، جبکہ ایچ ایس ڈی کی قیمت 263.95 فی لیٹر ہے۔ مٹی کے تیل کی سرکاری قیمت 171.65 روپے فی لیٹر لیکن یہ مارکیٹ میں 300-350 فی لیٹر فروخت جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp