پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی اہلیہ قلیل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کو لاہور میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین بھی وہیں ہوگی۔
پرویز خٹک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں اور وہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس
صدر مملکت کا اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا
صدر مملکت کی مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء سے اظہار تعزیت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 24, 2023
دریں اثنا صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس سانحہ پر تعزیت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔