وزیراعظم کے 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی، نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مزید 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی کردی گئی۔ معاونین خصوصی کو وزیرمملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کے 27 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا، کون کون سے نئے چہرے شامل ہیں؟

جن افراد کی بطور معاونین برائے وزیراعظم تعیناتی کی گئی ہے ان میں ہارون اختر، حذیفہ رحمان، مبارک زیب اور طلحہ برکی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ہی ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والے نئے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں  نے حلف اٹھا لیا۔

مزید پڑھیے: پرویز خٹک وفاقی کابینہ میں شامل، کیا سابق وزیراعلیٰ و وزیر وفاع کا مشیر بننا تنزلی ہے؟

وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک سمیت کم ازکم 13 نئے وزرا، 11 وزرا مملکت اور 3 مشیران شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار