12 سال سے اپنی سالگرہ اکیلے منا رہی ہوں، گووندا کی بیوی کا انکشاف

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیوں کے درمیان گووندا کی شریک حیات کا اہم بیان سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کیسے کیا، بات شادی تک کیسے پہنچی؟

ایسے وقت میں جب خبروں کے مطابق بالی ووڈ اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں، سنیتا آہوجا نے ایسی تمام خبروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔

طلاق کی ان قیاس آرائیوں کے درمیان سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انہیں علیحدگی کے کسی بھی دعوے کو سختی سے مسترد کرتے دیکھا جا سکتا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گووندا اور اہلیہ سنیتا میں طلاق، حقائق کیا ہیں؟

اس وائرل کلپ میں  وہ زور دے کر کہتی ہیں کہ اُن کے اور گووندا کے درمیان کوئی نہیں آسکتا۔

سنیتا نے پہلے بتایا تھا کہ وہ اور گووندا الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں، جس کی وجہ سے ازدواجی پریشانی کی افواہیں پھیلی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ 12 سال سے اپنی سالگرہ اکیلے ہی منا رہی ہیں، جس سے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا ملتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں سنیتا کہتی ہیں دنیا میں کوئی ہے مائی کا لال جو مجھے اور گووندا کو الگ کر دکھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 31 دسمبر سے پہلے دورہ پاکستان کی تیاریاں

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ