کئی دنوں سے علیل پوپ فرانسس کی حالت میں بہتری آنے لگی

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

­­­­­­کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس گزشتہ کئی دنوں سے پھیپڑوں کی انفکیشن اور نمونیا کی وجہ سے شدید بیمار تھے تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آگئی ہے۔

ویٹیکن سٹی سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس کی طبیعت اتوار کے روز بحال ہوگئی اور انہیں مکینکل وینٹلیشن سے ہٹایا گیا تاہم انہیں سپلیمنٹری آکسیجن کی فراہمی تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑگئی

بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا بخار بھی اتر گیا ہے جس کے بعد اتوار کی صبح وہ عبادات میں بھی شریک ہوئے۔

تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوپ ابھی مستقل طور پر تندرست نہیں ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے ان کی حالت بگڑنے کا امکان اب بھی موجود ہیں۔

­­­­­­واضح رہے کہ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس علالت کے باعث 14 فروری سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ