مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں، عمر ایوب

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں۔

حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اس وقت اپنی ناکامی کا اظہار کررہی ہے، لارج اسکیل مینوفیکچر کا شعبہ سُکڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مہنگائی میں بڑی کمی کے حکومتی دعوے، عوام کے لیے کیا کچھ سستا ہوا؟

انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پی ٹی آئی دور میں بجلی کا جو یونٹ 17 روپے کا تھا آج 85 روپے کا ہے، جبکہ گیس کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عمر ایوب نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، حکومت جھوٹ بول رہی ہے، جبکہ بلوچستان میں حالات تشویش ناک ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ ہم ڈیفالٹ والی صورت حال سے نکل آئے ہیں اور اب استحکام کی طرف جارہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو آئے ہوئے پورا ایک سال ہوچکا ہے، 2 دن پہلے کابینہ میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ نئے وزرا کے کابینہ میں شامل ہونے سے اور ان کی کمٹمنٹ، قابلیت، دیانت اور امانت کے ذریعے پاکستانی عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا سبب مڈل مین، مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائیں گے، وزیر خزانہ

دوسری جانب گزشتہ روز ادارہ شماریات کی جانب اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 1.52 فیصد پر آگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

دورانِ پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پاکستان اور چین سے مستقل دشمنی مسئلے کا حل نہیں، آر ایس ایس سربراہ

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟