دورانِ پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

۔

کوالالمپور سے بھارت کے شہر کوچی آنے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز میں دورانِ سفر اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک مسافر نے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے اور اس کا پینل توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم، فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر مسافروں نے بروقت اقدام کرتے ہوئے ملزم کو قابو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ باتک ایئر  کی پرواز ‘او ڈی 231’ میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت ریاست کیرالہ کے ضلع پالاکاڈ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جمشیر اتھانیکل کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق دورانِ پرواز ملزم نے اچانک نامناسب رویہ اختیار کیا، ایمرجنسی ایگزٹ کی کھڑکی کا پینل توڑ دیا اور زور زبردستی سے ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ اس نے منع کرنے پر عملے کے ارکان اور دیگر مسافروں کو دھمکیاں بھی دیں۔

طیارے کی لینڈنگ کے فوراً بعد سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (CISF) کے اہلکاروں نے ملزم کو تحویل میں لے کر مقامی پولیس (نیدومباسیری تھانہ) کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے ایئرلائن کی سیکیورٹی ٹیم کی شکایت پر ملزم کے خلاف بھارتیہ نیا ئے سنہیتا (BNS)، ایئرکرافٹ ایکٹ اور کیرالہ پولیس ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت پرواز کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے، املاک کو نقصان پہنچانے اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طاقت کے بدلتے معیار، عالمی دوڑ میں پاکستان کے لیے اصل چیلنجز کیا ہیں؟

اسلام آباد میں بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی، بڑے لوگ کہہ رہے ہیں نظام تباہ ہوچکا: بلاول بھٹو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟