آئی سی سی رینکنگ: افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی  پہلے نمبر کے آل راؤنڈر بن گئے

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے محمد نبی کو پچھاڑتے ہوئے  آئی سی سی کی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر 1  پوزیشن حاصل کرلی۔

افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار  کارکردگی دکھانے کے نتیجے میں آئی سی سی کی ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں  پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

24 سالہ افغان کرکٹر نے اپنی ہی ٹیم کے ساتھی محمد نبی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2 درجے کا اضافہ کیا۔ محمد نبی اب دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

درجہ بندی میں عظمت اللہ عمرزئی نے 296 پوائنٹس حاصل کیے۔ انہیں یہ مقام و مرتبہ ان کی  انگلینڈ کے خلاف میچ وننگ کارکردگی کے سبب حاصل ہوا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ  آسٹریلیا کے خلاف ایک اہم نصف سنچری اسکور کی۔

بھارت کے اکسر پٹیل نے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، کیریئر کے بہترین 194 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ، وہ 17 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

شبمن گل ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نمبر 1 پر برقرار

انڈیا کے شبمن گل بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میں پہلی پوزیشن پر ہی فائز بلے باز ہیں، جب کہ ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پلیئر آف دی میچ کی کارکردگی دکھانے کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے بابر اعظم بلے بازوں کی رینکنگ میں نمبر 2 پر برقرار ہیں۔ عظمت اللہ عمرزئی اپنی بلے بازی کا بہترین مظاہرہ کرکے تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 12 درجے اوپر 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ان کے ساتھی ابراہیم زدران لاہور میں انگلینڈ کے خلاف 177 رنز بنانے کے بعد 13 درجے  بلند ہوکر ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے۔

آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ 6 درجے ترقی کر کے 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 8 درجے ترقی کر کے 29 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

میٹ ہنری بولنگ رینکنگ میں ٹاپ 3 میں شامل ہوگئے

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ون ڈے بولنگ رینکنگ میں 3 درجے ترقی کر کے اب سری لنکا کے مہیش تھیکشنا اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج سے پیچھے آن کھڑے ہوگئے ہیں۔

محمد شامی کی چیمپیئنز ٹرافی کی شاندار کارکردگی نے انہیں 11 ویں مقام پر پہنچا دیا، جبکہ مارکو جانسن (9 ویں سے 18 ویں نمبر پر) اور جوفرا آرچر (13 درجے ترقی کر کے 19 ویں نمبر پر) نے بھی خوب فائدہ اٹھایا۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میں باؤلرز کی رینکنگ میں نویں نمبر پر برقرار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی