پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم اپنے قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سفارتی سرگرمیاں اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے سیکیورٹی اور وسائل کے بہتر استعمال سے جوڑا جا رہا ہے۔

بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا سے متعلق سفارتی روابط کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے سپرد ہوگی۔ محکمہ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور وسائل کے مؤثر استعمال کے عزم کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیے پشاور میں امریکی قونصل خانہ مستقل بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا ہے؟

بیان میں مزید کہا گیا کہ پشاور میں امریکی موجودگی کی نوعیت تبدیل ہونے کے باوجود پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ امریکا خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ روابط جاری رکھتے ہوئے معاشی تعاون کو فروغ دینے، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتا رہے گا۔

محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان میں امریکی مشن کے ذریعے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود دیگر سفارتی دفاتر کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

اس سے قبل مارچ میں برطانوی جریدے ’دی انڈیپنڈنٹ‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو قونصل خانے کی بندش سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، جس سے سالانہ تقریباً 75 لاکھ ڈالر کی بچت متوقع ہے، جبکہ پاکستان میں امریکی مفادات کے فروغ پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایک سال سے زیر غور تھا اور اسے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں وفاقی اداروں کے حجم میں کمی کی پالیسی کا حصہ قرار دیا گیا، جبکہ اس کا ایران سے جنگی صورتحال سے براہ راست تعلق نہیں بتایا گیا۔

دوسری جانب 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔ مارچ میں کراچی میں امریکی قونصل خانے کو اس وقت عارضی طور پر بند کرنا پڑا تھا جب مظاہرین نے بیرونی دیوار عبور کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ احتجاج ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد بھڑکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

اسٹاک مارکیٹ میں اعتماد بحال، سرمایہ کار اکاؤنٹس میں ریکارڈ اضافہ

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی