ملالہ یوسفزئی آبائی علاقے پہنچ گئیں، رشتہ داروں اور طالبات سے ملاقات

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی بیرون ملک سے اپنے آبائی علاقے پہنچ گئی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزئی نے آبائی علاقے میں اپنے رشتہ داروں اور سرکاری اسکول میں طالبات سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کیوں آئیں؟

پولیس کے مطابق ملالہ یوسفزئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے شانگلہ کے علاقے برکنہ پہنچیں، جس کے لیے پہلے سے انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر پورے علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ان کے والد ضیا الدین بھی تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ملالہ یوسفزئی اپنے علاقے میں پہچنے کے بعد پہلے شانگلہ میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں گئیں اور ان سے ملاقات کی۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملالہ یوسفزئی بنیادی طور پر شانگلہ کے علاقے برکنہ تعلق رکھتی ہیں، اور ان کے والد سوات میں آباد تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملالہ رشتہ داروں سے ایک لمبے عرصے کے بعد ملیں، اس موقع پر پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملالہ یوسفزئی گرلز ہائی اسکول بھی گئیں اور تقریب میں شرکت کی۔ ملالہ اسکول میں طالبات سے ملیں، اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی 2012 میں دہشتگردوں کے ایک حملے میں زخمی ہوگئی تھیں، جس کے بعد وہ بیرون ملک ملک چلی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں، اور انہیں امن کا نوبیل انعام بھی مل چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں