کینیڈین اداکارسینٹ وون کولوچی کا بی ٹی ایس کےگلوکار جیمن کی طرح نظر آنے کے لیے 12سرجریاں کروانے کے بعد انتقال ہو گیا۔
بی ٹی ایس 7نوجوانوں پر مشتمل جنوبی کوریا کا ایک میوزیکل بینڈ ہےجو2010میں تشکیل دیا گیا تھا۔اس میوزیکل بینڈ کو دنیا بھر میں پسند کیاجاتا ہے۔
ان نوجوانوں سے متاثر ہوکر کینیڈا سے تعلق رکھنے والے اداکار سینٹ وون کولوچی نےبی ٹی ایس کے گلوکار جیمن کی طرح نظرآنے کے لیے12سرجریاں کروائیں۔
اتوار کے روز اداکار کی ایک نئی سرجری کی گئی تھی، اس نئی سرجری کے باعث پیچیدگیاں پیدا ہوجانے کی وجہ سےسینٹ وون کولوچی کا جنوبی کوریا کے ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔
سینٹ وون کولوچی موسیقی کی دنیا میں اپنا کیرئیربنانے کے لیے2019میں کینیڈا سے جنوبی کوریا چلے گئے تھے۔
رواں سال 22اپریل کو کینیڈین اداکار نےگزشتہ سال نومبر میں لگائے جانے والے مصنوعی جبڑوں کو ہٹانے کے لیے سرجری کروائی تھی۔
جس کی وجہ سے اداکار کوانفیکشن ہوا اور اسے سانس لینے والی ٹیوب جومنہ کے ذریعے پھیپھڑوں میں ڈالی جاتی ہے لگائی گئی۔
لیکن چند ہی گھنٹوں بعد سینٹ وون کولوچی کی موت واقع ہو گئی۔ گزشتہ سال اداکارنے اپنے چہرے کی مخلتف 12سرجریوں پر220،000ڈالر کی رقم خرچ کی۔
سینٹ وون کولوچی نے ناک، بھنوؤں، آنکھوں، ہونٹوں اور دیگر کئی اعضاء کی سرجریاں کروائیں۔
آنجہانی اداکار کی پبلسٹی کرنے والے ایرک بلیک نے کہا کہ سینٹ کو اپنی شکل پسند نہیں تھی، اس کے خیال میں اس کی ٹھوڑی اور جبڑے بہت چوڑے تھے، وہ اپنے چہرے کی شکل وی شیپ میں کرنا چاہتا تھا۔
برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق آنجہانی اداکار نے امریکی سٹریمنگ نیٹ ورک کے لیے بی ٹی ایس کے گلوکار جیمن کا کردار ادا کرنے کے لیےسرجری کروائی۔