یوکرین جنگ بند کرانے کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں،  ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں۔

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں روس اوریوکرین کے درمیان جنگ بند کرانے کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل میں گھرے یوکرین کے صدر کی پسپائی، وائٹ ہاؤس میں ہوا سلوک بھلانے کو تیار

 رشیاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں تصدیق کی کہ وہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ہولناک اور سفاکانہ جنگ میں لاکھوں یوکرینی اور روسی بلاوجہ ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں اوراگرچہ جنگ میں مارے جانے والے امریکی نہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ یہ خونریزی بند ہو۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس بے معنی جنگ کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اگر آپ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو دونوں فریقوں سے بات کرنی ہوگی، انہوں نے اپنے یورپی اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ یوکرین کی مدد کے بجائے روس توانائی خریدنے پر زیادہ رقم خرچ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ولادیمیر زیلنسکی سے تلخ کلامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین کی امداد روکنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی فنڈنگ ​​غیر متناسب طور پر زیادہ رہی ہے حالانکہ اس جنگ سے امریکا لاحق خطرات نسبتاً چھوٹے تھے۔ انہوں نے سامعین سے سوال کیا کہ اس کے باوجود امریکا نے امریکا نے یوکرین کے دفاع کے لیے سینکڑوں بلین ڈالر بھیجے ، کیا آپ یہ سلسلہ مزید 5 سال تک جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ یوکرین سے معدنیا ت کے معاہدے پر کام جاری ہے جس سے وہ یوکرین کو دی جانے والی امداد پر خرچ کی گئی رقم کی واپسی کی توقع رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟

انہوں نےاس حوالے سے اپنا مؤقف تبدیل کرنے پر یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی تعریف کی اور کہا کہ  ہم نے روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کی ہے اور ہمیں اس بات کےٹھوس اشارے ملے ہیں کہ روس امن قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد