نئی نہروں سے متعلق سندھ کے خدشات بہت زیادہ ہیں، ہم خاموش نہیں رہیں گے، بلاول بھٹو

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کل پارلیمان سے تاریخی خطاب کیا، یہ پہلی بار ہوا کہ پاکستان میں کسی سویلین صدر نے 8ویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کیا ہو۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اپنی تقریر میں نفرت کے بجائے امید کی بات کی، انہوں نے حکومت کی یکطرفہ پالیسیوں پر بھی تبصرہ کیا، صدر نے نئی نہروں کے حوالے سے مثبت انداز میں حکومت کو خبردار کیا کیوں کہ حکومت کے اس فیصلے سے وفاق پر ایک نشان لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار

ان کا کہنا تھا کہ نئی نہروں کے حوالے سے سندھ کے بہت سارے خدشات ہیں، اس لیے ان نہروں کے معاملے پر متفقہ فیصلے لینے چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف کو افطار ڈنر کے موقع پر بھی پارٹی کے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سفید جھوٹ ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہم خاموش ہیں، پانی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو پانی کی تقسیم کے مسئلے پر ہمیشہ آواز اٹھاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہروں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کا معاملہ ہے لیکن کونسل کا اجلاس ایک سال سے نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: صدر زرداری کے خطاب کے دوران ہلڑ بازی، بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی نہیں دیکھا کہ کسی صوبائی حکومت کو صوبے کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہ ہو لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی پرواہ ہی نہیں۔ وفاق کی ذمہ داری ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا مسئلہ خود دیکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ حکومت سے ہماری بات چلتی رہے گی، پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کل وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ وفد کے شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملکی ترقی و معاشی استحکام اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہر اقدام میں حکومت سے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے حکومتی امور میں اتحادیوں سے مشاورت، ان کی رائے کے احترام اور ان کو اعتماد میں لینے کے اقدام پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے