سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم اور سر پر دو آنکھوں کی مانند ہیں، امام مسجد الحرام

پیر 17 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس نے اسلامی افواج کے درمیان پل تعمیر کرنے کے ضمن میں سعودی وزارت دفاع اور مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس سے جڑے پاکستانی فوج کے نمایاں کردار کو سراہا ہے۔

پاکستان میں تعینات سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نائف العتیبی کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق امام حرم نے پاکستانی عسکری وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات سمیت پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ وہ سعودی حکومت خاص طور پر خادم الحرمین شریفین ان کے ولی عہد اور وزیر دفاع کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

’اسی طرح ہم وزارت دفاع اور سعودی مسلح افواج میں ہمارے دینی بھائیوں کی ان عظیم کوششوں کو سراہتے ہیں جو وہ اسلامی افواج کے درمیان پل تعمیر کرنے، انہیں مضبوط بنانے اور ان کے تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے کررہے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: حرم نبوی ﷺ کی زیارت گھر بیٹھے، ورچوئل ٹور کا منفرد منصوبہ

امام حرم کے مطابق اس سلسلے میں پاکستانی فوج کا نمایاں کردارہے، کیونکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ مسلمانوں کے تمام مقدسات خصوصاً حرمین شریفین کے دفاع کے لیے اپنی کوششوں میں سنجیدہ ہیں۔

امام حرم نے سعودی عرب اور پاکستان کو ایک جسم اور سر پر دو آنکھوں کی مانند قرار دیا۔ ’تمام اقدامات ان کے سچے عقیدے، اخلاص، ایمان اور مملکت سعودی عرب سے محبت اس کے مقدسات کے احترام اور حرمین شریفین کے زائرین، حجاج کرام اور معتمرین کی خدمت کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 کیا اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ بدتمیزی کرنے سے سوالات کے بہتر جواب ملتے ہیں؟

ایس ایم ایز کو بڑا ریلیف، وزیراعظم کی قرضوں کے لیے 80 فیصد برآمدات کی شرط ختم کرنے کی ہدایت

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

بلیک ہول کا سراغ لگانے والی ناسا کی لیجنڈری ٹیلی اسکوپ زمین سے نہ بچ سکی، بے قابو حالت میں نیچے آکر بھسم

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟