جعفر ایکسپریس پر حملے سے متاثر ٹریک کی بحالی مکمل، کل سے ٹرین آپریشن بحال ہو جائےگا، وزیر ریلوے حنیف عباسی

پیر 17 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ٹریک کی بحالی مکمل ہوچکا ہے، کل(منگل) سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کردیا جائے گا، اور بلوچستان میں ٹرین کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائےگی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر ملکی امداد پر پلنے والی پی ٹی آئی بھارتی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئی، ریلوے ملازمین کی پینشن میں کچھ مشکلات ہیں وہ جلد دور کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ جعفر ایکسپریس، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشروط طور پر استعفیٰ کی پیشکش کردی

حنیف عباسی نے کہاکہ جعفر ایکسپریس کا اندوہناک واقعہ پیش آیا اس واقعہ سے متعلق قوم کو آگاہ کرتے رہے ہیں، اس واقعہ میں پاکستان ریلوے اور ریلوے پولیس کے 2 ملازمین شہید ہوئے ہیں جن کے لواحقین کو پاکستان ریلوے کی جانب سے 2،2 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز جس پیشہ وارانہ مہارت سے آپریشن کر کے یرغمالیوں کو بچایا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، ایک ہی مقام پر 9 خودکش حملہ آوروں کی موجودگی میں ایک جانی نقصان بھی ہوئے بغیر تمام مسافروں کو بازیاب کرایا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں ٹریک کو شدید نقصان پہنچا، جیسے ہی سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس دی اس کے ساتھ ہی پاکستان ریلوے کے مزدورں نے ٹریک بحالی کے لیے دن رات کام کیا، اور اب ٹریک بحال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کل سے باقاعدہ کوئٹہ ٹرین سروس کا بھی دوبارہ آغاز ہوجائےگا، اس واقعہ میں جتنے بھی مسافر شہید ہوئے وہ سیکیورٹی فورسز کے وہاں پہنچنے سے پہلے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوچکے تھے۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک شہری کی شہادت بھی نہیں ہوئی بلکہ حملہ آور 33 افراد کو ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ ملک عدم استحکام کا شکار ہو اور وہ اس کے لیے کوششیں بھی کرتا رہتا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ آستین کے سانپ ہمارے ملک کے اندر ہی موجود ہیں، ہندوستانی میڈیا کو کیسے معلوم تھا کہ ٹرین حادثہ ہونا ہے اور اس پر اس اندازسے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پروپیگنڈا کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ہی ملک کے اندر غیر ملکی امداد پر پلنے والی تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مشینیں اس پروپیگنڈے کو اسی رفتار سے آگے بڑھاتی نظر آتی ہیں۔

انہوں نے ملک کی تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ ملکی مفادات کی خاطر دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو جائیں، پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ جعفر ایکسپریس، اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے بڑی گرفتاری

حنیف عباسی نے کہاکہ عوام کی حمایت سے ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان