بجلی صارفین کو اضافی وصولی واپس کرنے کا فیصلہ

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ

نیپرا اتھارٹی اس حوالے سے بدھ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے جس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

فروری میں مجموعی طور پر 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کیے گئے۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے رہی جبکہ ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے مقرر تھی۔

بجلی کی پیداوار کے ذرائع میں سب سے زیادہ حصہ پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کا رہا جو 27.12 فیصد رہی جبکہ جوہری ایندھن سے 26.59 فیصد، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.11 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں: نئی سولر پالیسی سے عام بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا یا نقصان؟

نیپرا کی جانب سے اگلی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان متوقع ہے جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔ بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہراہوں کی بحالی کے لیے کلیئرنس آپریشن، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

مولانا فضل الرحمان کا فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں سے متعلق بیان، تنازع کیوں کھڑا ہوا؟

عالمی سطح پر خواتین کرکٹ کی شاندار ترقی، ٹیلنٹ کے باوجود پاکستان کیوں پیچھے؟

اسپیس ایکس کے سابق انجینیئروں کی ٹیکنالوجی کمپنی نے 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ حاصل کرلیا

ایران کی بدنیت اور جھوٹی قیادت ملک کو مکمل تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟