ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں قیدیوں کا علاج کر رہی ہیں؟

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کی سینئیر رہنما ڈاکٹر یاسمین 9 مئی 2023 کو ہونے والے واقعات میں گرفتار ہوئیں اور ابھی تک جیل میں قید ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور ن لیگ کا آفس جلانے پر فرد جرم عائد ہو چکی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں۔ انکا علاج معالج بھی چل رہا ہے،کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبعیت خراب ہوئی تو انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن طبعیت بحالی کے بعد انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد بڑی جرات مندی سے جیل کاٹ رہی ہیں، اگرچہ انہیں بی کلاس کی سہولیات دی گئی ہیں، جیل ذرائع نے بتایا کہ کوٹ لکھپیت جیل میں شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد قید ہیں۔ سیاسی قیدی ہونے کے ناتے ان ملزمان کو بی کلاس دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا

بی کلاس کے قیدی اپنی مرضی سے اپنا کھانا بنوا سکتے ہیں گھر سے منگوا سکتے ہیں۔ قیدیوں والی وردی سے بھی اس گیٹگری میں آنے والے ملزمان مستشنیٰ ہوتے ہیں۔ ہفتے میں دو دن اپنے اہلخانہ سے ملاقات بھی کرسکتے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت جیل میں آنے کے بعد زیادہ بہتر ہوئی ہے، وہ یہاں پر اپنی روٹین کے مطابق ادویات لیتی ہیں۔ مختلف مضوعات پر کتابیں پڑھتی ہیں۔ خواتین قیدیوں کے ساتھ ان کا رویہ کافی اچھا ہے، وہ جیل میں قید خواتین قیدیوں کی اصلاح بھی کرتی رہتی ہیں۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں جیل کے اندر مشہور ہے کہ کوئی بیمار ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ کو کہیں کہ وہ ہمارا معائنہ کردیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بیٹھ کر جو قیدی بیمار ہو جاتے ہیں ان کا علاج معالجہ کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب، شوکت خانم اسپتال منتقل

ادویات تجویز کردیتی ہیں، جتنے بھی قیدیوں کا علاج کیا ہے ان کی صحت ان کی تجویز کردہ نسخے سے بہتر ہوئی ہے۔ جیل قیدی ڈاکٹر یاسمین راشد کی وجہ سے خوش ہیں، 70 سالہ بزرگ ہونے کے ناتے وہ سب کا خیال رکھتی ہیں۔

جیل ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نہ صرف جیل میں قیدی ان سے اپنا چیک اپ یا علاج معالجہ کرواتے ہیں بلکہ کبھی کبھار خواتین پولیس اہکار جو کوٹ لکھپت جیل میں تعینات ہیں، اگر بیمار پڑ جائیں تو وہ بھی ڈاکٹر یاسمین راشد سے اپنا چیک اپ کروا لیتی ہیں۔ کافی قیدی اور پولیس والے ان کے علاج سے بہتر ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں