خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو متحارب فریقوں نے 8 ماہ کے لیے امن معاہدہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا حکومت کا ضلع کرم میں شر پسند عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا فیصلہ
جرگہ کے ممبر حاجی کمال کے مطابق فریقین کے درمیان جس وقت امن معاہدہ ہوا اس وقت ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق احمد اور دیگر حکام بھی موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے باعث اب عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔
جرگے کے ایک اور رکن حاجی اصغر کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اب سڑک کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو قبائل کچھ عرصہ قبل آمنے سامنے آگئے تھے، اور اس دوران فائرنگ سے سینکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ضلع کرم کو درپیش بحران کے خاتمے کا امکان، متحارب فریقین بھاری ہتھیار جمع کروانے پر رضامند
یہاں یہ بھی واضح کہ اس سے قبل بھی فریقین کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا، تاہم جب انتظامیہ کی گاڑیاں ریلیف کا سامان لے کر وہاں پہنچی تھیں تو ان پر فائرنگ کی گئی تھی۔