پی ٹی آئی میں جتنے لوگ اتنے گروپ ہیں، ہمیں ان کو برا بولنے کی ضرورت نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اتوار 6 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جتنے لوگ ہیں اتنے ان کے گروپ بن چکے ہیں، ہمیں ان کو برا بولنے کی ضرورت ہی نہیں۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ایسے لوگ چاہیے جن کے اپنے پلے کچھ بھی نہ ہو، اور وہ صبح شام لیڈر کے مرہون منت ہوں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان جیب کترا تھا، ہم نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیر دفاع خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں ووٹ بینک نواز شریف کا ہی ہے، لیکن جب ہم بھی ووٹ مانگنے نکلتے ہیں تو اللہ کہ مہربانی ہے کہ 4 ووٹ کوئی ہمارا منہ دیکھ کر بھی دے دیتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ہم نے عمران خان کے خلاف کامیاب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار حاصل کیا، ایک وہ وقت بھی تھا کہ عمران خان وزیراعظم تھے لیکن سیکیورٹی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے تھے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ جب ہماری ایئر فورس نے ابھی نندن کا جہاز گرایا تو جنرل باجوہ نے عمران خان کو میٹنگ کی صدارت کرنے کا کہا لیکن یہ نہیں آئے اور اب کہتے ہیں مجھے میٹنگ میں بلاؤ ورنہ میری پارٹی شرکت نہیں کرےگی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتیں کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ حکومت نے معیشت کو بحال کردیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کوئی چھوٹا ریلیف نہیں، پنجاب کے ہر شہر میں کام ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم بھی قید میں رہے ہیں لیکن جس طرح عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت ہے ہمیں تو نہیں تھی، اس کے علاوہ پریس کانفرنسز بھی کی جارہی ہیں اور بیانات بھی جاری ہوتے ہیں، پھر یہ آپس میں لڑتے بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہاکہ بجٹ سے پہلے عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی، جبکہ شرح سود میں بھی مزید کمی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی