آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان کردیا

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، نامزدگیوں کا اعلان مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی نے پاکستان کے خلاف پانچ ٹی20 انٹرنیشل میچوں کی ہوم سیریز میں جیکب ڈفی نے 8.38 کی اوسط اور 6.17 کی اکانومی ریٹ سے 13 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلیئر آف دی منتھ: پاکستان اور بھارت دونوں پیچھے، ویسٹ انڈین واریکن بازی جیت گئے

30 سالہ نوجوان کی شاندار کارکردگی کی بدولت جیکب ڈفی کو آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے، جنہوں نے پاکستان کے خلاف 6 ون ڈے میچوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور 15 وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی نے  بھارت کے شریاس ائیر کو  بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے، جنہوں نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں مڈل آرڈر میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے مارچ میں 3 ون ڈے میچوں میں 57.33 کی اوسط سے 77.47 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 172 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 کی ٹاپ 20 فہرست سے پاکستانی بولرز غائب

شریاس ائیر کا چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ 79 کا اسکور نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے گروپ میچ میں تھا، جبکہ انہوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 45 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کے خلاف چوٹی کے تصادم میں ہندوستان کو ٹائٹل کے حصول میں مدد دینے کے لیے 48 رنز بنائے۔

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا کو بھی پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں شامل کیا ہے، کیونکہ ان کی بدولت نیوزی لینڈ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی، سرفہرست کون ہے؟

مارچ میں 3 ون ڈے میچوں میں، انہوں نے 106.33 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ پر 50.33 کی شاندار اوسط سے 151 رنز بنائے، جبکہ 4.66 کے احترام اکانومی ریٹ سے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی تیل کی آمد کے بعد بنگلہ دیش کی ایسٹرن ریفائنری کی مکمل بحالی متوقع

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی