پنجاب کے اسٹیج فنکار وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ناراض کیوں؟

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عیدالفطر کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور کے متعدد تھیٹرز پر رات گئے اچانک چھاپے مارے، جہاں انہوں نے نامناسب لباس اور رقص کرنے پر اداکاروں و اداکاراؤں کو نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور کے متعدد تھیٹرز پر چھاپے مارنے کی ویڈیو فیس بک پر بھی شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے 6 تھیٹرز اداکاروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب نے تھیٹرز میں چھاپے کے دوران کیفے ٹیریاز، ڈریسنگ اور میک اپ رومز سمیت ہالز کا بھی جائرہ لیا۔ عظمیٰ بخاری نے تھیٹرز میں اداکاراؤں کی جانب سے کی جانے والی نامناسب ڈریسنگ پر اظہار برہمی کیا جب کہ وہ گانوں میں نامناسب رقص پر بھی نالاں ہوئیں اور انہوں نے 6 اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہاکہ اسٹیج تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عریانی و فحاشی کے خاتمے کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جسے جلد منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ان کے مطابق نئے تھیٹرز ایکٹ کے تحت اسٹیج تھیٹرز کی مانیٹرنگ کے اختیارات ضلعی انتظامیہ سے واپس لے کر محکمہ اطلاعات پنجاب کو تفویض کیے جائیں گے۔ نئے ایکٹ میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت سزاؤں کی تجویز ہے۔

’فنکاروں کے ساتھ مل کر کمیٹی بنائی جائے‘

وی نیوز سے بات کرتے سینیئر اسٹیج اداکار نسیم وکی نے کہاکہ جس طرح صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری چھاپے مار رہی ہیں یہ درست عمل نہیں، ہم سب سینیئر اداکاروں کی بے عزتی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات اور آرٹس کونسل کے ذمہ داران ہمارے ساتھ بیٹھیں اور ایک ایس او پی بنا لیں کہ اسٹیج ڈرامے میں کیا کیا ہونا چاہیے، اس کے بعد جو تھیٹر ان ایس او پیز پر عمل نہیں کرتا اس کو بند کر دیا جائے۔

نسیم وکی نے کہاکہ اس طرح ڈریسنگ روم میں گھسنا، کینٹین پر چھاپے مارنا درست نہیں، کیوں کہ ہم یہاں جوا خانہ تو نہیں چلا رہے، ہم جلد اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

دوسری طرف تھیٹرز مالکان نے بھی کہا ہے کہ پنجاب حکومت جو ضابط اخلاق جاری کرے گی ہم اس کے مطابق آئندہ ڈرامے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں فنکاروں نے پنجاب حکومت کی تشہیر مفت میں کی ہے، عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت نے تھیٹرز کلچر میں فحاشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ جو تھیڑ ضابط اخلاق کی پابندی نہیں کرے گا اسے بند کردیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں