باراک اوباما سے طلاق کی خبریں، سابق امریکی صدر کی اہلیہ مچل نے خاموشی تور ڈی

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مچل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب ان کے پاس اپنی مرضی کا کلینڈر بنانے کا اختیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کی مصروفیات کے بعد اس سال بالآخر انہیں وقت ملا کہ وہ کچھ کرسکے جو ان کے لیے بہتر ہے، میں وہ نہیں کررہا جو لوگ مجھے کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: باراک اوباما کی اداکارہ جینیفر اینسٹن سے قربتیں، کیا مشعل اوباما کو طلاق دے دی؟

واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے ہی سابق امریکی خاتون اول کو اہم سرکاری تقریبات میں نہیں دیکھا گیا جس کے بعد ان کی اپنے شوہر براک اوباما سے علیحدگی کی افواہیں بھی گرم ہوئیں۔

مچل اوباما ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اور سابق امریکی صدر جیمی کارٹر کی وفات پر سرکاری تقریبات میں شریک نہ ہوئیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں کچھ ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹنے کے اپنے فیصلے پر افسوس کا اظہار بھی کیا جس کی وجہ سے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کو ہوا ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی تقریریں کرنے، باہر نکلنے، اور پراجیکٹس پر کام کرنے کے لیے وقت نکالتی ہوں، لڑکیوں کی تعلیم اب بھی میرے دل کے قریب ہے، ہماری لائبریری ایک سال کے عرصے میں کھل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بارک اوباما کی کملا ہیرس سے گفتگو ریکارڈ، سابق صدر نے کیا پیغام دیا؟

تاہم انہوں نے کہا کہ لوگ اس سال یہ سمجھ نہیں پائے کہ میں کچھ فیصلے اپنے لیے لے رہی ہوں اس لیے انہوں نے یقین کرلیا کہ میں اور میرا شوہر الگ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ باراک اوباما اور مچل اوباما کی شادی کو 32 سال ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل مچل اوباما نے اپنی خودنوشت سوانح عمری ’بی کمنگ‘ میں وائٹ ہاوس میں اپنے قیام اور بطور خاتون اول اپنی ذمہ داریوں پر بھی تبصرہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم