باراک اوباما کی اداکارہ جینیفر اینسٹن سے قربتیں، کیا مشعل اوباما کو طلاق دے دی؟

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر خبریں ہیں کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ مشعل کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کی وجہ معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن ہیں۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جینفر اینسٹن کے دوست کا ایک پیغام لیک ہو گیا ہے جس میں یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اداکارہ سابق صدر باراک اوباما کو ڈیٹ کر رہی ہیں اور مشعل اوباما اپنے شوہرسے طلاق لے رہی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق جینفر اینسٹن کے ایک دوست نے بتایا کہ ان کے قریبی لوگ جانتے ہیں، اداکارہ باراک اوباما سے تعلق میں ہیں، اداکارہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے اور یہ بات جینفر کے قریبی دوستوں کے لیے کوئی راز نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ پیغام جینیفر اینسٹن کے ایک دوست کی طرف سے براہ راست بھیجا گیا تھا جو بعد میں لیک ہو گیا۔

واضح رہے کہ طلاق کی افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب مشعل اوباما کو امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کی تدفین میں باراک اوباما کے ہمراہ نہیں دیکھا گیا۔ اس کے بعد مشعل ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب بھی ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت ملی اور مشعل اوباما کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھنے لگے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ باراک اور مشعل اب ایک ساتھ نہیں رہتے۔

جینیفر اینسٹن اور باراک اوباما کے تعلقات کی خبریں نئی نہیں ہیں بلکہ اکتوبر میں ایک ٹی وی شو میں میگزین دکھایا گیا جس کے سرورق پر لکھا تھا ’جین اور باراک کے بارے میں سچ‘۔ اس وقت بھی افواہیں سرگرم تھیں کہ باراک اوباما نے مشعل کو دھوکا دیا ہے کیونکہ جینیفر نے ان کے شوہر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی تھی اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ جب جینیفر سے اس سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم