ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپ برآمدات میں نمایاں اضافہ

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ، برآمدات میں 9.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر

مغربی یورپ کو برآمدات میں  11.6 فیصد جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد کا اضافہ خوش آئند ہے۔

اقوام عالم کا پاکستانی صنعت پر اعتماد بحال، اٹلی ، یونان  اور اسپین سمیت دیگر یورپی  ممالک کو برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ ’جی ایس پی پلس‘ اسٹیٹس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔

اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والے ‘جی ایس پی پلس’ اسٹیٹس کی 2027 تک توسیع ہوئی تھی۔

‘جی ایس پی پلس’ اسٹیٹس کے تحت ترقی پذیر ممالک کی یورپی مارکیٹ میں ترجیحی رسائی اور ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں سے صنعتوں کو  سرمایہ کاری کی ترغیب، اقتصادی ترقی کا سفر جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے میں کشیدگی کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں میں احتیاط برتنا چاہیے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

ملک بھر میں ’کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ‘ اقدامات کے فوری نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا

امریکا کی نئی ’غلط حراست‘ بلیک لسٹ میں ایران کے بعد افغانستان بھی شامل

ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی پیش گوئی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟