گندم کی بین الصوبائی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے مطالبہ

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی بین الصوبائی آزادانہ نقل و حمل کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور خیبرپختونخوا کو اس حوالے سے ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 151(1) کے تحت ملک بھر میں آزاد اور منصفانہ تجارت کی ضمانت دی گئی ہے، لہٰذا اس آئینی شق پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان گندم کی بلا رکاوٹ ترسیل نہ صرف آئینی تقاضا ہے بلکہ معاشی استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد کسی بھی قسم کی مصنوعی پابندیاں تشویش ناک ہیں، کیونکہ اس طرح کی رکاوٹیں آئینی اصولوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو فروغ دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اہم سیٹلائٹ کے مدار میں خلائی ملبے کی موجودگی کا انکشاف، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ کے مقابلے میں کم ہیں، وزیر پیٹرولیم

سبزی، پھلوں اور پانی کے ذریعے پہنچ کر پیٹ شدید خراب کرنے والا جرثومہ کونسا، بچا کیسے جائے؟

123 سال پرانا ایئر کنڈیشننگ سسٹم آج کی شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے کیا سبق دیتا ہے؟

اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ