حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے ہیں یا نہیں؟ پی ٹی آئی آج فیصلہ کرے گی

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے اور سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کی گرفتاری  کے تناظر میں، پی ٹی آئی  آج فیصلہ کرے گی کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے ہیں یا نہیں۔ فیصلہ آج چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا۔

تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر حملہ، علی امین گنڈا پور کو ضمانت کے باوجود جبس بےجا میں رکھنا اور کارکنان کی گرفتاریاں مذاکراتی عمل کو بے معنی بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر حکومتی مذاکراتی ٹیم یقین دہانی کے بعد ماحول بہتر رکھنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی تو وہ بڑے فیصلے کیسے کرے گی؟

فواد چوہدری نے بتایا کہ  عمران خان کی صدارت میں آج اجلاس میں مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے آپریشن

واضح رہے کہ گزشتہ شب پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کارروائی کی تھی۔ تاہم 8 گھنٹے طویل آپریشن کے باوجود پولیس چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے میں   ناکام رہی۔ بعدازاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت 50 افراد  کے خلاف پولیس پر تشدد اور حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔اینٹی کرپشن افسر کی مدعیت میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج  مقدمہ میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکا گیا، پتھراؤ کیا گیا، ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا، جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کو موقع سے فرار کرا دیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو 8 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف دھمکی آمیز آڈیو جاری کرنے  پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کرلیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پولیس کو بھی دھمکایا تھا۔

اس سے پہلے علی امین گنڈا پور پر بھکر میں اسلحہ اسمگلنگ کا مقدمہ بھی درج تھا، پولیس نے بھکر میں کار کی تلاشی کے دوران 2 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات ، اب تک کیا ہوا؟

شہباز شریف حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان 27 اپریل سے شروع ہونے والے مذاکرات جاری ہیں۔ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی تھی کہ حکومت اسمبلیاں توڑ کر فوری الیکشن چاہتی ہے، تب ہی بات کریں۔

حکومت کی طرف سے  مذاکراتی ٹیم میں  وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ایاز صادق ، سید نوید قمر، خواجہ سعد رفیق ، کشور زہرہ، یوسف رضا گیلانی اور  ابوبکر آغا شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں پارٹی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، سینیئر نائب صدر فواد حسین چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔ وزیر قانون اعظم تارڑ بطور معاون کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا