فتنے سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، بات چیت کے لیے سرنڈر کرنا ہوگا، اسحاق ڈار

پیر 14 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیلاروس کا دورہ کامیاب تھا، ڈیڑھ لاکھ ہنرمند افرادی قوت کو کام کے مواقع دینے اور ہیوی مشینری بنانے میں تعاون کی باتیں ہوئیں، میاں نواز شریف کی بیلاروس کے صدر کے ساتھ بہت قریبی دوستی ہے۔

لندن میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پورا عمل ہے، وہ ہمیں تفصیل دیں گے کہ انہیں کن شعبوں میں لوگ چاہئیں، وہ پوری دنیا سے لوگ لے رہے تھے مگر ہماری درخواست پر یہ پورا کوٹہ پاکستان کو دینے پر تیار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا نواز شریف کی واپسی بلوچستان کی سیاست کا رخ بدل دے گی؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ فتنے سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، بات چیت کے لیے سرنڈر کرنا ہوگا، کہا تو یہ جارہا تھا کہ ایک صدر آئیں گے تو وہ باہر آجائے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 9 مئی میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے، اس میں جو ملوث تھے وہ قیمت چکا رہے ہیں۔ اگر کسی کو قانونی عمل کے ذریعے سزا ہوئی ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں، لاکھوں ڈالر دے کر پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے، افواہیں پھیلانے والے ملک کی خدمت نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی سیاست میں دوبارہ انٹری، اندر کی خبریں کیا ہیں؟۔ بلوچستان کی صورتحال

نواز شریف کی سیاست میں واپسی کے سوال کے جواب میں ڈپٹی  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ سیاست سے نکلے کب تھے، وہ مسلم لیگ ن کے صدر ہیں، پوری پارٹی چلاتے ہیں، ہم ان سے رہنمائی لیتے ہیں، ان سے رہنمائی صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں لیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز کنونشن میں یہاں کے کابینہ کے پاکستانی نژاد ممبران آرہے ہیں، آزاد کشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے لیے یہاں کے ایم پیز نے خط لکھا تھا، اس کی فیزیبیلٹی کے لیے ہم نے اشتہارات دیے ہیں، وزیراعظم اس حوالے سے اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن میں اعلان بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی