بیرون ملک سے موبائل لانے پر ٹیکس میں کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے موبائل لانے پر ٹیکس کم کرنے پر غور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن، شرکاء کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک سے صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہے، 120 دن سے زیادہ پاکستان میں قیام کرنے والوں کو موبائل فون پی ٹی اے میں رجسٹرڈ کرانا ہوتا ہے اور اس کا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے قائم کی گئی عدالتیں 90 روز کے بجائے 60 روز میں فیصلے کرنے کی پابند ہوں گی۔ اسلام آباد میں عدالت قائم کردی گئی ہے جبکہ پنجاب میں اس پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں اوورسیز کنونشن سے بیرون ملک بھگوڑوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، عطاتارڑ

اوورسیز کنونشن میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی خطاب کیا، اور کہاکہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل