اوورسیز کنونشن سے بیرون ملک بھگوڑوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، عطاتارڑ

اتوار 13 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں جنہوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے بہت کچھ کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت ان اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کچھ کرے، اس لیے اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے،اوورسیز کنونشن سے بیرون ملک بھگوڑوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں اس لیول کا کنونشن ہورہا ہے جس میں مختلف سیکٹرز میں کام کرنے والے اوورسیز پاکستانی شرکت کررہے ہیں، انجینیئرز، ڈاکٹرز، وکلا، جرنلسٹ اس کنونشن میں شریک ہیں، جو پروفیشنل لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3 روزہ اوررسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز آج اسلام آباد میں ہورہا ہے

عطاتارڑ نے کہا کہ یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک موقع ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بڑی محنت سے اپنا نام بنایا، انہوں نے پاکستان کے باہر پاکستان کا نام بنایا، یہ پاکستانی کے چلتے بولتے سفیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، ان کی بدولت ہی پاکستان نے نہ صرف ترقی کی ہے بلکہ ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، انہیں سلام پیش کرتے ہیں، جن اوورسیز پاکستان نے کنونشن میں شرکت کی ہے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چند بھگوڑے بیرون ملک بیٹھے ہیں، جن کا کام ہی سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانا ہے، اس کنونشن سے ان بھگوڑوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے، تاہم اب وقت آگیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کے لیے جو کچھ کیا ہے اس کے بدلے میں ان کے لیے حکومت کچھ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں نے فروری میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، سالانہ بنیادوں پر 3.8 فیصد اضافہ

یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا اوورسیز کنونشن آج اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

اوورسیز مہمانوں کے اعزاز میں اسلام آباد کے لوک ورثا میں کلچرل فوڈ میلے کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے،امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک سے پاکستان اس کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

کنونشن کا افتتاحی سیشن کل ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی خصوصی شرکت کریں گے، کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی، او پی ایف، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ لائنز میٹنگز بھی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کے تحفظ کا بل: اوورسیز پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

اوورسیز کنونشن میں وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے جبکہ کنونشن کے دوسرے روز آرمی چیف سید عاصم منیر بھی اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کریں گے، کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات سننا اور ان کی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوپن اے آئی نے نئے ماڈل پر سیکیورٹی پابندیاں سخت کردیں، خودکار سائبر حملوں کا خدشہ

روس، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مال بردار ریل سروس شروع کرنے پر کام جاری

روبوٹ کتے چاند پر پہرہ دیں گے، چین نے مستقبل کے قمری اڈوں کا منصوبہ پیش کردیا

وزیر خزانہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

جنوبی کوریا: آنکھیں کھلتے ہی بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھلنے لگے، یہ رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ