پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جو رواں برس کے اواخر میں انڈیا میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کوالیفائر میں دونوں ٹیمیں ٹاپ 2 پوزیشن پر رہتے ہوئے ورلڈ کپ میں اپنی شمولیت پر مہر ثبت کردی ہے، تاہم واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم انڈیا میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گی، پاکستان کے میچز انڈیا سے باہر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا

واضح رہے کہ 2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 13 واں ایڈیشن ہوگا۔ 1978، 1997 اور 2013 کے ایڈیشن کے بعد یہ چوتھا ٹورنامنٹ ہے جسے بھارت کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

 https://Twitter.com/sohailimrangeo/status/1912329006373806376

29 ستمبر سے 26 اکتوبر کے دوران بھارت میں منعقد ہونیوالے اس ویمنز ورلڈ کپ میں یہ آخری بار ہوگا جب اس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے، آسٹریلیا دفاعی چیمپیئن ہے، جس نے 2022 میں اپنا 7 واں ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہتے ہوئے اپنے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دی تھی، اس سے قبل پاکستانی خواتین کی ٹیم آئرلینڈ کو 38 رنز اور اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہراچکی تھی۔

اس طرح اب قومی ویمن کرکٹ ٹیم 3 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ 6 پوائنٹس مگر پاکستان کے مقابلے میں بہتر رن ریٹ کے ساتھ بنگلہ دیش سر فہرست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے