اسلام آباد میں خوفناک ژالہ باری، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد و گردونواح میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ہے، جس میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اس کے علاوہ گھروں میں کھڑکیوں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان: ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

آج دن کے وقت راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم گرم تھا تاہم سہ پہر کے وقت اچانک بادل آئے، اور ژالہ باری شروع ہوگئی۔

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں جکڑ چلنے سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

کچھ علاقوں میں بچے پارکس میں کھیل رہے تھے، اور اچانک ژالہ باری ہونے کے باعث وہ چیخ و پکار کرتے ہوئے گھروں کو بھاگتے ہوئے دکھائی دیے، جبکہ ژالہ باری سے فیصل مسجد کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بارش اور ژالہ باری کے باعث اسلام آباد میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم کچھ علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے، جس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختوںخوا کے علاقوں لنڈی کوتل اور کاغان ویلی میں بھی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں سیلابی ریلا گاڑی کو بہا کر لے گیا، کئی علاقوں میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاول بھٹو کی سابق آسٹرین شہزادی سے شادی کی خبریں گرم، صدر زرداری بھی ویانا پہنچ گئے

پمز سانحہ: سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچوں کو بچانے کی کوششوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ہاکی نیشنز کپ 2026: پاکستان انڈر 21 کی بیلاروس کو 1-4 سے شکست، ٹورنامنٹ میں پہلی شاندار فتح

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد 25 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

ویڈیو

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں