بلوچستان: ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ضلع دکی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے سولرپلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ادھر وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اڑانگ کیل اور اپر گریس نے برفباری کے بعد سفیدی چادر اوڑھ لی ہے۔ سندھ کے شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی جبکہ کراچی میں آج سے وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی کئی مقامات پر برفباری اور برسات نے ٹھنڈ کی شدت بڑھا دی

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملتان، لودھراں اور خوشاب میں بارش جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گرد و نواح کے علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت لہیہ میں منفی 8، اسکردو، گوپس، ہنزہ میں منفی 3 اور کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp