پیپلز پارٹی ہمیشہ حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، مراد علی شاہ

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، اور کل بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگائے جو افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور ملکی سلامتی پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی منظوری کے بغیر کوئی نہر نہیں بن سکتی، اور جب تک ایکنک سے منظوری نہ ہو، نہریں تعمیر نہیں ہو سکتیں۔ ہم نے بارہا نشاندہی کی ہے کہ نہری منصوبے کی منظوری نہیں لی گئی، اور ارسا کا سرٹیفکیٹ بھی درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی کنال نہیں بنے گا، اور یہ منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں منسوخ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ سی سی آئی کا اجلاس فوری بلایا جائے، اور اب اجلاس کے لیے تمام ممبران کو نوٹس بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مؤقف ایک ہی ہوگا کہ صوبوں کی مرضی کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جا سکتی۔ اجلاس میں ممکنہ طور پر 7 ممبران نئی نہر کے حق میں بولیں گے، لیکن پیپلز پارٹی صوبائی خودمختاری پر کسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔

مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کے خلاف کسی سازش سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ جماعتیں حکومت گرانا چاہتی تھیں، لیکن اگر ہم ایسا کرتے تو نگران سیٹ اپ آجاتا، جو ملک کے لیے بہتر نہ ہوتا۔ ہم سوتے میں بھی سندھ کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں واضح کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کی مشاورت کو پریشان کن قرار دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے پاس کوئی منصوبہ منظور کرنے کا اختیار نہیں، اور سوشل میڈیا پر چلنے والی باتیں بے بنیاد ہیں کیونکہ ٹوئٹر وہ خود نہیں چلاتے بلکہ ان کا ملازم چلاتا ہے۔

انہوں نے سندھ میں احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ لوگوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں اور ملکی مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جب تک ملک میں جمہوریت ہے، عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے رہیں گے، کیونکہ یہ جماعت نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے حقوق کی ضامن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟