ڈیجیٹل مردم شماری کی آخری اور حتمی تاریخ سامنے آگئی

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ساتویں مردم شماری کا کام 15 مئی تک مکمل کیا جائے گا۔ دو ہفتوں کی توسیع اس لیے کی گئی ہے کہ اس دوران رہ جانے والے اضلاع میں فیلڈ ورک مکمل کیا جائے گا۔

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ مردم شماری کے وقت میں توسیع کا فیصلہ سینسز مانیٹرنگ کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کی سفارش پر کیا ہے۔

ادارہ شماریات کے نوٹیفکیشن کے مطابق رہ جانے والے اضلاع میں فیلڈ ورک کے دوران مردم شماری ڈیٹا کی تصدیق کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 بار مردم شماری کے وقت میں توسیع کی گئی ہے اور یہ پانچویں مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ 15 مئی کی حتمی تاریخ دی گئی ہے۔

اس سے قبل پہلی بار 10 اپریل، دوسری مرتبہ 15 اپریل، تیسری مرتبہ 20 اپریل اور چوتھی بار 30 اپریل تک وقت میں توسیع کی گئی تھی۔

دوسری جانب سے اب تک ہونے والی مردم شماری کے اعداد وشماری بھی جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق اب تک ملک بھر میں 23 کروڑ 90 لاکھ 17 ہزار 494 افراد کو شمار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘