ملک میں گرمی کی شدت برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری

اتوار 27 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی لہر کے سبب ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کا تدارک: برطانیہ میں سمندر سے کاربن نکالنے کا آغاز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ، نواب شاہ، خیر پور، تربت،لاڑکانہ، جیکب آباد میں 46، لاہور اور ملتان میں 41، کراچی اور پشاور میں 39، اسلام آباد میں 35، کوئٹہ اور مظفر آباد میں 33 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے7 ڈگری جبکہ خیبر پختونخوا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسم خشک رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی