خیبرپختونخوا اسمبلی: بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں تین چار دن اہم، جنگ کے لیے 100 فیصد تیار ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی نے قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پہلگام واقعہ کو جواز بناکر ہندوستان جو جارحانہ اقدمات کررہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام نامناسب، دنیا پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ

پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں ہندوستان کے ساتھ تجارت معطل کرنے کے ساتھ ساتھ وارننگ دی ہے کہ اگر ہمارا پانی روکا گیا تو جنگ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ