اونیت کور کی تصویر لائیک کرنا کوہلی کے لیے جنجال ثابت، وضاحت جاری کرنی پڑگئی

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی نے انسٹاگرام پر اداکارہ اونیت کور کی تصویر کو لائیک کرنے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن کیوں منتقل ہونا چاہتے ہیں؟

واضح رہے کہ حال ہی میں ویراٹ کوہلی نے اداکارہ اونیت کور کے لیے مختص ایک فین پیج کی ایک پوسٹ کو لائیک کیا تھا۔ ان کے اس اقدام نے تیزی سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی اور بے تحاشہ رد عمل کی آمد ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے بہت سے لوگوں نے اپنے تبصروں میں ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کو بھی مذاق کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

مزید پڑھیے: ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان

ویراٹ پہلے تو خاموش رہے لیکن بعد میں جب ان کے پوسٹ کو پسند کرنے کے اسکرین شاٹس ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے لگے تو انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے صورتحال کو بیان کیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل

ویراٹ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ لائیک کرنے کے پیچھے بالکل کوئی نیت یا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس پر کوئی مفروضے قائم نہ کریں اور اس بات کو زیادہ ہوا نہ دیں۔ بعد ازاں ویراٹ کوہلی نے تصویر پر کیا گیا لائیک ڈیلیٹ بھی کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں